Saturday, August 17, 2019

جلد ہی حسن علی کی زندگی کسی اور کے ہاتھوں میں

قومی کرکٹر حسن علی
قومی کرکٹر حسن علی نے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، ان کی 20 اگست کو دبئی میں نکاح کی تقریب منعقد ہونا قرار پائی ہے.

پی سی بی نے 19 اگست کو پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے۔ کرکٹر حسن علی نے نکاح کیلئے بورڈ سے رابطہ کر کے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، وہ 20 اگست کو بھارتی لڑکی سامعیہ سے دبئی میں نکاح کر رہے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حسن علی نے پری سیزن کیمپ 27 اگست کو جوائن کرنے کی درخواست دی ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔

پی سی بی نے پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے اور 20 اور 21 اگست کوفٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کو 19اگست کونیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیمپ کا کمانڈنٹ مصباح الحق کو مقرر کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KJVvH6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times