
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ٹک ٹاک بحال کرنے کیلئے ایک اہم طریقہ کار قائم کیا ہے جس کے تحت پلیٹ فارم پر اپلوڈ کیا جانے والا تمام مواد معاشرے کے لیے جائز اور محفوظ ہو۔
وہڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی سربراہ ہیلینا لیرش نے گزشتہ روز پاکستان پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی۔
رپوٹ کے مطابق ہیلینا لیرش نے پاکستانی صارفین کو محفوظ، نتیجہ خیز، معلوماتی اور جائز مواد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹک ٹٓاک کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ٹک ٹاک دنیا کا سب سے بڑا شارٹ فارم ویڈیو پلیٹ فارم ہے، اپریل سے جون کی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں 81.5 ملین ویڈیوز ہٹا دی گئیں۔ جس میں پاکستان سے اپ لوڈ ہونے والی 9.85 ملین ویڈیوز کو ہٹایا گیا۔
ٹِک ٹاک پر پہلے بھی کئی بار پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ اس کے مواد میں پاکستانی عوام کے قوانین اور جذبات کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3q6xgcr
0 comments: