
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی ہے۔ حادثے میں ایک طالبہ جاں بحق اور5 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیوذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ اور راہگیروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
متعدد بچوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔ زخمی بچوں کے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30rgQkQ
0 comments: