Friday, September 20, 2019

قصور میں درندوں کا راج، ایک اور بےقصور اغواء

پنجاب کے ضلع قصور
پنجاب کے ضلع قصور میں ایک اور بےقصور کا مبینہ طور پر اغواء کا کیس سامنے آ گیا ہے۔

اغواء ہونے والا سولہ سالہ عثمان نویں جماعت کا طالبعلم ہے، لڑکے کے والد کی جانب سے پولیس کودیئے گئے بیان کے مطابق عثمان 25 دن قبل گھر سے سکول گیا لیکن آج تک واپس نہیں آیا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

لاہور کے لٹن روڈ کے قریب سے رکشہ ڈرائیور نے تین کم سن بچوں کو اغوا کی کوشش کی۔ نامعلوم رکشہ ڈرائیور زبردستی تین بچوں کو اپنے ہمرا بٹھا کر لے گیا۔

مشکوک جانتے ہوئے ڈولفن کی ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کو سعدی پارک کے علاقے میں کو گرفتار کر لیا۔ ڈولفن فورس نے بچوں کے اہل خانہ کو موقع پر بلوا لیا۔ بچوں کے اہل خانہ نے بچوں کی شناخت کر لی۔

تینوں بچوں کے اہل خانہ نے رکشہ ڈرائیور کو مشکوک قرار دے دیا جبکہ ڈولفن پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nqxl8s

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times