Wednesday, November 3, 2021

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

گھی اور خوردنی تیل

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ اضافہ مختلف برانڈز کی جانب سے کیا گیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ مختلف برانڈز کے وہ گھی اور خوردنی تیل جو یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہیں ان کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر خوردنی تیل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CHCTS3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times