Tuesday, August 3, 2021

خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات

خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں؟ خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے خالد منصورکی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ میں خالد منصور کو CPEC امور کے لیے معاون خصوصی کے طور پر ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان کا وسیع کارپوریٹ تجربہ ، چینی کمپنیوں کے ساتھ وسیع کام اور سی پیک کے کچھ بڑے منصوبوں کی قیادت میں ان کی براہ راست شمولیت انہیں اس منصوبے کو اگلے مرحلے کی قیادت کے لیے ایک مثالی شخص بنا دیتی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ کیا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک اچھے ادارے میں کام کرنے کاموقع ملا۔ سی پیک منصوبوں پرعملدرآمدکی راہ متعین ہوچکی ہے۔

عاصم سلیم نے لکھا کہ خالد منصورکوخوش آمدید کہتاہوں اللہ تعالیٰ ان کاحامی وناصرہو۔ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں کہ سی پیک اتھارٹی کو پروان چڑھانے میں کردارادا کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی ٹویٹ کیا کہ میں عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ سی پیک کو آگے بڑھائیں اور دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Acn6sV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times