
کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر سےکروڑوں روپے کی شراب چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چوری کی گئی
غیرملکی شراب 13ماہ پہلےکسٹم انٹیلی جنس نےپکڑی تھی حیرت انگیزطورپرشراب کا سیزر میموبنا کر کیس عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔
غیرملکی شراب کی چوری کا مقدمہ ٹیپوسلطان تھانےمیں درج کرا دیا گیا ہے ۔ کسٹم انٹیلی جنس دفترمیں ہمہ وقت 10سےزائدعملہ اور چوکیدار موجود ہیں۔
دفترمیں کیمروں کی موجودگی کے باوجود شراب کی چوری حیران کن امر قرار دیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری شدہ شراب مبینہ طور پر ڈیفنس کےایک ڈیلر کو فروخت کی گئی ہے۔
چوری شدہ شراب غیرملکی سفارتخانے کے نام پر منگوائی گئی تھی۔شراب کا کنٹینر پکڑے جانے کے بعد سفارتخانے نے ملکیت سے انکار کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lrOA9v
0 comments: