Tuesday, July 20, 2021

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مریم نواز کے بیان پرسخت ردعمل اختیار کیا

 جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مریم نواز کے بیان پرسخت ردعمل اختیار کیا

 وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک دہائی تک مجھے یہودمخالف حملوں کانشانہ بنایا گیا، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ 2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TmFHm5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times