Saturday, June 5, 2021

ڈیوڈ بیکھم برطانوی الیکٹرک کار کمپنی لوناز کے حصے دار بن گئے

ڈیوڈ بیکھم برطانوی الیکٹرک کار کمپنی لوناز کے حصے دار بن گئے

انگلینڈ کے معروف سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے الیکٹرک کاروں میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈیوڈ بیکھم برطانوی الیکٹرک کار کمپنی لوناز کے حصے دار بن گئے ہیں، لوناز سلورسٹون کمپنی ہے جو رولز رائس، جیگوار اور رینج روور جیسی دنیا کی کلاسک کاروں کو الیکڑک کاروں میں تبدیل کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق اسٹار فٹ بالر نے کمپنی کے دس فیصد شئیر خریدے ہیں تاہم دونوں جانب سے ڈیل طے پاجانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

لوناز کمپنی نئی بیٹریز کی معیشت کے چھوٹے لیکن بڑھتے ہوئے رجحان کا اہم حصہ ہے، جو آلودگی پھیلانے والے انجنوں کی متبادل بیٹریاں اور الیکٹرک موٹروں پر کام رہی ہے۔

برطانیہ میں 2030 سے ڈیزل اور پیٹرول پر چلنے والے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ جس کا اعلان برطانوی وزیراعظم بوروس جانسن نے ماحولیاتی آلودگی کی پالیسی کے تحت کیا تھا۔

برطانوی حکومت کا یہ قدم گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے بعض ہائبرڈ گاڑیاں 2035 تک مستثنیٰ قرار دی جاسکتی ہیں، کیوں کہ وہ برقی اور تیل سے حاصل کردہ توانائی کا استعمال کرتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cnxBzX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times