Saturday, June 5, 2021

سندھ کے ساتھ ناانصافیوں پر وزیراعظم عمران خان کو مراد علی شاہ کا شکایتوں بھرا خط

 مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی پر وزیراعظم عمران خان کو شکایتوں بھرا خط لکھ دیا۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ سے تعصب برت رہی ہے اور سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔

خط کے متن کے مطابق وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کردیا گیا، وزیراعظم سندھ کو محروم کرنے کے بجائے اسے حق دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خط میں کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے ’کے فور‘ کے مکمل نہ ہونے سے متعلق خدشات کا اظہارکیا ہے اورسندھ کے لیے ترقیاتی بجٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3w2Hn2s

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times