Saturday, June 5, 2021

فواد چوہدری کا سیاسی قبلہ کبھی پنڈی، کبھی زرداری ہاؤس اور آج کل بنی گالا ہے: ترجمان پی ڈی ایم

حافظ حمداللہ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پراپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھاکہ مولانافضل الرحمان کی ذمہ داریوں میں نکاح پڑھانا اورکرانا شامل ہے، وہ جنازہ بھی پڑھاتے ہیں خواہ سیاسی ہی کیوں نہ ہو اور جلد اس کٹھ پتلی حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا سیاسی قبلہ کبھی پنڈی، کبھی زرداری ہاؤس ہوتا ہے اور آج کل بنی گالا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ دہری شہریت کےحامل افراد آپ کی کابینہ میں شامل ہیں جو آدھا تیتر آدھابٹیر کا مصداق ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مریم نے اپنی پارٹی پیپلزپارٹی اور بلاول نے اپنی پارٹی (ن) لیگ کے حوالے کردی تھی، اب لگتا ہے دونوں جماعتوں میں طلاق ہوگئی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نکاح وغیرہ کرایا کریں سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uSMsc1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times