
سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی آمنہ ہاشمی کا کہنا ہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے52لاکھ10ہزار690روپےنکال لیےہیں۔
چیف کمشنر ایف بی آر عابد رضا کاکہناہےکہ آمنہ ہاشمی کےانکم ٹیکس گوشواروں اور بینک اکاؤنٹ میں واضح فرق تھا، نوٹس کےباوجود جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی ۔
آمنہ ہاشمی کا کہنا ہےکہ ان کے اکاؤنٹ میں سے عدالتی حکم امتناع کے باوجود پیسے نکلوائے گئے۔
انہوں نے عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔ دوسری جانب چیف کمشنر ایف بی آر عابد رضا بودلہ کا کہنا ہے کہہ آمنہ ہاشمی کی بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی، کئی مرتبہ نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، اس حوالے سے کئی ماہ سے تحقیقات جاری تھیں ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ppSVtM
0 comments: