Sunday, June 20, 2021

گورنر پنجاب کا نئے منصوبوں کا اعلان، پنجاب کے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی

گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آب پاک اتھارٹی کے 1538 منصوبوں کا اعلان کردیا۔

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کی جانب سے صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1538 منصوبوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے9 ڈویژن میں منصوبوں پر 5500ملین خرچ ہوں گے، عمران خان کا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈا نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ آب پاک منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کمیشن لینے دینے نہیں دوں گا، بغیر کسی سیاسی تفریق کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے، اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں عوام کو صاف پانی دیں گے، ہم ڈنگ ٹپاؤو پالیسی پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، مخالفین سیاسی مجبوری کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35HcpRP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times