
پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، 7 روز میں 23 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 12 سے 18 جون کے درمیان 23 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ تعداداب تک کی سب سےزیادہ ہے، روز 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج مزید 15 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی، تقریباً 50 لاکھ ویکسین آئندہ 10 دن میں آجائے گی۔
اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے مزید کہا کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔
Last week jun 12-18, more than 23 lakh vaccinations were done at a rate of 332,877 per day. This is the highest so far in any week. With 1.5 million vaccines arriving today and another almost 5 million in next 10 days, inshallah next week will be a new record. Well done Pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 20, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iWfvcf
0 comments: