Monday, June 28, 2021

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار500روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 93 ہزار879 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 158 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ پیر کے روز ڈالر 157.62 سے بڑھ کر 158.22 روپے پر بند ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3haGJcY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times