Monday, June 28, 2021

سندھ اسمبلی : اپوزیشن اراکین اپنے ساتھ چارپائی اور بستر لے آئے

سندھ اسمبلی : اپوزیشن اراکین اپنے ساتھ چارپائی اور بستر لے آئے

سندھ اسمبلی میں پیر کے رواز اس وقت دلچسپ صورتحال ہوگئی جب اپوزیشن اراکین اپنے ساتھ چارپائی اور بستر لے آئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اس وقت ایوان میں ہنگامہ ہوا ہے،جب اپوزیشن اراکین چارپائی ایوان میں لے آئے اور چارپائی پر بستر بچانے کی کوشش کی۔

سارجنٹ ایٹ آرمز نے اپوزیشن اراکین کو چارپائی کے ساتھ ایوان میں روکنے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ ہو گیا۔ روکنے پر اپوزیشن اراکین نے نعرے لگائے کہ یہ جمہوریت کا جنازہ ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایوان کا تقدس پامال کرنے پر کارروائی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں چارپائی اور بستر لانے کے واقعے پر کہا کہ آپ لوگوں نے ایوان کی توہین کی ہے۔۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U9FIKl

0 comments:

Popular Posts Khyber Times