Monday, June 28, 2021

ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

ملک بھر میں ایک بار پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایپلی کیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس ضمن میں سندھ ہائی کورٹ نےاٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی تک فریقین سےجواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ آج ہی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میاں علی زیب سمیت پانچ دیگر شہریوں نے دائر کی۔ درخواست میں وفاق پی ٹی اے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگا کر نئی پالیسی تشکیل دی جائے اور حکومت کو غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم بنانے کا حکم دیا جائے۔

متن میں شامل ہے کہ آئین کا آرٹیکل 31ملک میں اسلامی طرز زندگی کی ضمانت دیتا ہے۔ ٹک ٹاک سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔

ٹک ٹاک کے ذریعے غیر اخلاقی اور فحش مواد پھیلایا جارہا ہے۔ امریکہ، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں ٹک ٹاک پر عارضی پابندی ہے۔

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔ ٹک ٹاک کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔ ٹک ٹاک کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی کے قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3w31dte

0 comments:

Popular Posts Khyber Times