Sunday, May 2, 2021

وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے، وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vEeLvt

0 comments:

Popular Posts Khyber Times