غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 95 اور شام میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
#UPDATE A 7.8-magnitude earthquake has killed at least five people in the Turkish province of Osmaniye, the state-run Anadolu Agency reports the provincial governor as saying.
— AFP News Agency (@AFP) February 6, 2023
Governor Erdinc Yilmaz also said that 34 buildings were destroyed in the province pic.twitter.com/issPf9ggsm
حکام کے مطابق زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے سے امدادی ٹیمیوں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے تک مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر غم اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/UEtJWMI
0 comments: