Wednesday, March 6, 2019

بھارتی جارحیت سے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہنڈواڑا میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہنڈواڑا میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا کے علاقے ہنڈواڑا میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کی آڑمیں فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان کوشہید کردیا جس کے بعد ضلع بھرمیں مظاہرین کی جانب سے بھارتی فورسزکی بربریت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی شہرلکھنؤ میں دوکشمیری نوجوان روزگارکمانے کیلئے سڑک کے کنارے ڈرائی فروٹ بیج رہے تھے کہ اچانک بی جے پی اوروشوا ہندو دل کے کارکنان نے ان پرحملہ کردیا۔ انتہا پسندوں نے آؤدیکھا نہ تناو اورنہتے کشمیریوں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی اوردل نہ بھرا تو انہیں لاٹھی سے مارنا شروع کردیا اور واپس کشمیر جانے کا کہنے لگے۔

واقعے کے بعد نہایات فخریہ انداز میں کشمیریوں پر تشدد کرنے کی ویڈیوزکو فیس بُک پر لگا کر بزدلانہ کاروائی کے ڈنکے بھی بجائے گئے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/jammu-kashmir/item/64599-another-kashmiri-martyred-in-kashmir.html

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times