Monday, May 17, 2021

مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر حملے اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری قابل مذمت ہیں: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر حملے کیے گئے اور معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی فضائیہ نے وحشیانہ بمباری کی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر حملے کیے گئے اور دمشق دروازے پر ظلم کیا گیا، اسرائیلی فضائیہ نے جس طرح وحشیانہ بمباری کی اور سیکڑوں گھر تباہ و برباد کردیے گئے، یہ تمام چیزیں انتہائی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مختلف ادوار میں اسرائیل کی حکومت اور فوج فلسطین کے نہتے باشندوں پر جو ظلم و ستم ڈھاتی رہی ہے وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، پوری دنیا اس سے آگاہ ہے مگر اس مرتبہ مشرقی یروشلم میں انتہا پسند یہودیوں نے مارچ کیا اور 'عربوں کی موت' کے دن رات نعرے لگاتے رہے اور پوری دنیا نے یہ دلخراش مناظر دیکھے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ ترین ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں نسلی امتیاز جیسے جرائم میں ملوث ہے اور کم و بیش اسی طرح کی صورتحال مقبوضہ کشمیر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ورطہ حیرت میں چلے گئے جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بیان آیا کہ آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور مجھے توقع نہیں تھی کہ یہ اس طرح کا بیان دیں گے جس نے ہمارے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مقاصد کو ہلا کر رکھ دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RoB3mG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times