Thursday, March 28, 2019

وزیراعظم آج بلوچستان میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم آج کوئٹہ اور گوادر کا دورہ کریں گے جہاں وہ گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ، کوئٹہ ژوب شاہراہ اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نسٹ کوئٹہ کیمپس، امراض قلب اسپتال اور کچلاک تا ژوب روڈ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دو روزہ گوادر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور ملک کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

گوادر میں سیاسی و قبائلی عمائدین وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وزیراعظم کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2I501R9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times