Monday, May 17, 2021

شہبازشریف اور فضل الرحمان کا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق

 شہبازشریف اور فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی اور مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اس اتحاد میں اپنے عہدے چھوڑ دیئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SLItk7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times