Monday, February 18, 2019

قابض بھارتی فورسز کا کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے
قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2InrQ91

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times