
عمانی حکومت نے سلطنت میں کاروباری سرگرمیوں پر عائد پابندی اٹھا لی۔
کوروناوائرس کے پیش نظر عمان میں دن کے وقت کاروبار اور نقل و حرکت پر لگائی گئی پابندیاں ختم کردی گئیں، پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نیشنل ٹاسک فورس نے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وبا پر کنٹرول کرنے کے لیے قائم ٹاسک فورس نے تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی، تاہم دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا جن میں تجارتی مراکز میں محدود افراد کے داخلے کی اجازت شامل ہے۔
عمان میں جم اور اسپورٹس کلب پر پابندی برقرار رہے گی رات 8 بجے کے بعد ریستوان اور ہوٹلز میں صرف ڈیلیوری سروس کی سہولت ہوگی۔ رات آٹھ بجے کے بعد تمام تجارتی مراکز اور دوکانیں صارفین کے داخلے کے بغیر چلیں گے۔
لوگ دن کے اوقات میں تجارتی مراکز کا رخ کرسکتے ہیں۔ شاپنگ مالز، ریستوران، دوکانیں اور کیفیے میں دن کے اوقات میں 50 فیصد کسٹمرز کے داخلے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے تجارتی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RY5Nuu
0 comments: