Sunday, July 7, 2019

لکس اسٹائل ایوارڈز نے دو دلوں کو ایک کردیا

پاکستانی ٹی وی ادکارہ اقرا عزیز اور اداکار و کامیڈین یاسر خان
پاکستانی ٹی وی ادکارہ اقرا عزیز اور اداکار و کامیڈین یاسر خان کے دوستی کے چرچے تو شوبز انڈسٹری میں تھے ہی پر اب اداکارہ نے یاسر خان کی شادی کی پیشکش پر ہاں کردی ہے۔

اقرا عزیز اور یاسرخان کی گہری دوستی کے بارے میں کسے خبر نہ تھی۔ لیکن دونوں کی جانب سے کبھی محبت کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ پچھلے دنوں دونوں کی ساتھ بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی خوب میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکار یاسر خان نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جو انہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی۔ دونوں ہی اس موقع پر نہایت خوش نظر آئے۔

دونوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جہاں یاسر خان بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔ 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xCqyi8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times