Saturday, April 17, 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم عہدے سے مستعفی ہو گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم عہدے سے مستعفی ہو گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) محمود خان کے مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ضیااللہ بنگش نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور تحریر کیا کہ استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا ہے۔

ضیا بنگش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں بطور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔

ضیا اللہ بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OUR9De

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times