Saturday, April 17, 2021

حکومت کی کالعدم تحریک لبیک کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد

حکومت کی کالعدم تحریک لبیک کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد

حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے اور پارٹی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کارروائی کےآغاز کے بعد اب کالعدم تنظیم کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 وزارت داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے اور وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقنیی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wYtuTP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times