Thursday, April 7, 2022

لیزر شعاع سے موٹاپے کا نیا علاج

صحت
موٹاپا جتنی دیر میں پر پھیلاتا ہے تو اسے ختم ہونے میں بھی اتنا ہی وقت لگتا ہے۔ اب کسی سرجری اور تکلیف دہ عمل کے بغیر لیزر کی بدولت موٹاپے میں کمی کی جاسکتی ہے اور اس کے ابتدائی تجربات حوصلہ افزا ثابت ہوئے ہیں۔

اب ایک نئے عارضی پیوند (امپلانٹ) کی بدولت معدے میں بھوک لگانے اور اسے بار بار جگانے والے خلیات کو دبایا یا ختم کیا جاسکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ گریلن نامی ایک ہارمون بھوک بڑھاتا ہے.

مزید پڑھیں: رمضان میں صحت کیلئے 5 تباہ کن عادات

کھانے میں رغبت دلاتا ہے اور بدن میں چربی جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگرچہ یہ ہارمون، دماغ، لبلبےاور چھوٹی آنت سے بھی خارج ہوتا ہے لیکن معدے کا اوپری حصہ اس ہارمون کی سب سے زائد مقدار خارج کرتا رہتا ہے۔

اسی بنا پرکوریا کی کیتھولک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خلیات سے گریلن کی پیداوار روکنے کے لیے ایک آلہ بنایا ہے۔ اسے ’انٹراگیسٹرک سیٹیٹی انڈیوسنگ ڈیوائس‘ (آئی ایس ڈی) کا نام دیا گیا ہے۔ کسی سرجری کے بغیر ایک اسٹینٹ کی بدولت اسے معدے کے اوپری حصے ’ایسوفیگس‘ تک پہنچایا جاتا ہے۔

اسٹینٹ کو فائبرآپٹک لیزر کی بدولت پیٹ میں ڈالا جاتا ہے۔ اس کے اوپر ایف ڈی اے سے منظور شدہ ایک دوا، میتھائلن بلو لگائی گئی ہے۔ جیسے ہی لیزر کی روشنی میتھائلن پر پڑتی ہے تو آکسیجن کی ایک خاص قسم ’سنگلٹ آکسیجن‘ پیدا ہوتی ہے۔ یہ آکسیجن اطراف کے ان خلیات کو تباہ کرتی ہے جو گریلن پیدا کرتے ہیں۔ اس کے بعد تار کو اسٹینٹ سمیت واپس کھینچ لیا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/1KBpwcS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times