Wednesday, April 28, 2021

بشیر میمن کے انکشافات تو آج سامنے آئے ہیں اور بھی بہت سی گواہیاں جلد آئیں گی، مریم نواز

 مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی انجینئرنگ کیلئے ادارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کے انکشافات تو آج سامنے آئے ہیں اور بھی بہت سی گواہیاں جلد آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مافیاز کے گینگز نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں جووزیراعظم ہاؤس سے کی جارہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کواب سمجھ آ گئی ہے کہ سسیلین مافیاز کیا ہوتے ہیں،اداروں کے سربراہوں کو کہا جا رہا ہے، راناثنااللہ کیخلاف مقدمہ درج کرو۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان ووٹ چوری کرکےآئےاورہم پرمسلط ہوئے، عوام پرمہنگائی اورلاقانونیت کاعذاب آیاہواہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں آپ کی فلائٹس، پاسپورٹ پر پابندی لگ رہی ہے، پاکستان کےشہر کوڑے کا ڈھیر بن رہے ہیں، جب حکومت ختم ہو گی تو آپ کاحال کیا ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eBnfwz

0 comments:

Popular Posts Khyber Times