انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور زمبابوے کی سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہوئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان میں 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
دوسری جانب قومی تیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dWqwaE
0 comments: