Wednesday, April 28, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں این ایچ اے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں این ایچ اے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان نے این ایچ اے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے جبکہ وزیر اعظم کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ میں نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

اس سے قبل ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈیر ہ مراد جمالی بائی پاس اور زیارت سنجاوی روڈ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کوئٹہ میں اتحادی جماعت کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دورے میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vkSym0

0 comments:

Popular Posts Khyber Times