
کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری میں گیس سلںڈر دھماکے میں 2 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
مزدور سیمنٹ فیکٹری کے اندر پرائیویٹ کنٹریکٹر کے ذریعے ویلڈنگ کے کام میں مصروف تھے کہ اس دوران گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے دو مزدور جاں بحق ہوئے جن کی شناخت قاسم اور حیدر حیات جبکہ زخمی کی شناخت رضوان اللہ کے نام سے ہوئی۔ مرنے والے دونوں مزدوروں کا تعلق میانوالی سے ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو منتقل کیا۔
فیکٹری انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ کنٹریکڑ فیکٹری میں ویلڈنگ کا کام کروا رہا تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3t2FsZY
0 comments: