
بلوچستان کے 4 لاپتا اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں ناراض گروپ کے پاس پہنچ کر اپوزیشن کا اسکور پورا کر دیا۔
تحریک عدم اعتماد کے حامی ارکان نے اسمبلی کے 65 میں سے 39 ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے اپنی اکثریت ظاہر کر دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب ثناء اللہ زہری بھی جام کمال کے مخالفین سے جا ملے جس پر ناراض گروپ کے رہنما ظہور بلیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو دن 11 بجے ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3GhgrkP
0 comments: