Thursday, April 8, 2021

اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسحاق ڈار اور چوہدری نثار

حکومت نےحلف نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اگر منتخب نمائندہ 60 دن میں حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن ایسے منتخب نمائندے کو فوری ڈی نوٹی فائی کرے گا۔

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈارکی سینیٹ اور چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے ۔ انہوں نے آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب جیتا تھا۔

چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے مگر ابھی تک انہوں نے رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔ ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار نے خودساختہ جلاوطنی کے سبب حلف نہیں اٹھایا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dKYPAr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times