Friday, April 30, 2021

حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے15 اور ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2022 سے ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ردی کا کاغذ ہوگا، 31 دسمبر تک ساڑھے 7 ہزار کا بانڈ کیش کرایا جاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو ساڑھے 7 ہزار روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی، بانڈ واپس کرنے پر پیسے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔

حکومت نے 15 ہزار روپے کا انعامی بانڈ بھی ختم کردیا، 15 ہزار والے بانڈ کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی، 15 ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا، صارفین کو 30 جون تک بانڈ کیش کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ زیر گردش ہیں، ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز زیر گردش ہیں۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈ واپس پر پیسے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت بدعنوانی، منی لانڈرنگ روکنے کے لییے 25 اور 40 ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Rd1nQ4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times