خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر حفاظتی ضمانت کرالی۔
صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا مقدمہ درج ہونے کے تین روز بعد مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔
واضح رہےکہ تیمور سلیم جھگڑا نے چند روز قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک افطار پارٹی میں شرکت کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے وزیرصحت کےخلاف مقدمہ درج کیا جس میں پینڈیمک ایکٹ کی دفعہ شامل شامل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nwCmeY
0 comments: