Friday, April 30, 2021

مفتاح اسماعیل کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا: شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا۔شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں این اے 249 کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر کارکنان اور پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، حمایت کرنے پر جے یو آئی اور اے این پی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مفتاح کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا، پورا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسے اور قومی و عوامی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے، این اے 249 کراچی میں مسائل کے خاتمے کے لیے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33f3EgJ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times