Tuesday, March 23, 2021

قومی ایئر لائن نے مسافروں کو بہترین فضائی سفر کرانے کے لئے اہم اقدامات کر دیئے

قومی ایئر لائن

قومی ایئر لائن مسافروں کو بہترین فضائی سفر کرانے کے لئے مختلف اقدامات کرتی رہتی ہے، حال ہی میں پی آئی اے نے برطانیہ جانیوالے مسافروں کو اچھی خبر سنائی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن نے انگلینڈٖ کے شہر مانچسٹر کے لئے دو طرفہ چارٹر پروازوں میں اضافہ کردیا ہے، پی آئی اے اسلام آباد مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار 5پروازیں آپریٹ کریگی۔

قومی ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے 2اپریل سے11اپریل تک مانچسٹر کیلئے پروازیں روانہ ہوگی، چارٹرڈ کمپنی ہائی فلائی کے ذریعے یہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، اس سے قبل پی آئی اے مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی آئی اے اسلام آباد اور لندن کیلئے بھی دو طرفہ چارٹرڈ پروازیں اپریل کے وسط میں شروع کریگی، چارٹرڈ پروازوں کو آپریٹ کرنے کا مقصد ہم وطنوں کو سفری سہولت مہیا کرنا ہیں۔

اس سے قبل قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ترکی کے لیے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا فیصلہ کیا تھا ، پی آئی اےلاہور اور اسلام آباد سے استنبول پروازیں آپریٹ کرے گی ، مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔

اس اقدام سے فضائی سفرکی بحالی سے پی آئی اے کو زرمبادلہ کے حصول میں پیش رفت ہوگی، پی آئی اے کا ترکی سیکٹر کئی سال قبل بند کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ceMe8U

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times