Friday, June 28, 2019

پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں: وفاقی وزیر فواد

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا پاکستان کےلیےسب سےبڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں، ہمارے پچھترفیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہیے، بلاول بھٹو اپنے موقف پر تعریف کے مستحق ہیں۔


یاد رہے دو روز قبل اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی تھی ، کانفرنس کے اعلامیے میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے صحابہ کی توہین کا ذکر شامل کرنے کی تجویز پر مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کسی کے بھی خلاف مذہب کو استعمال نہیں ہونے دوں گا۔

آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اکثریتی جماعتوں نے اتفاق کیا تاہم پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی تا حال حمایت نہیں کی۔

خیال رہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان کی آمد سیاست میں تبدیلی کی وجہ ہے۔ احتساب کا بیانیہ صرف تحریک انصاف نے اپنایا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا رلاؤں گا، رلا دیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XD9YNE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times