Friday, June 28, 2019

سندھ میں ٹڈی دل کا بڑا حملہ، ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ

ٹڈی دل کے حملے نے سندھ میں لگی کپاس کی فصل کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے
پاکستان میں کپاس کی فصل پرتیس سالہ طویل وقفے کے بعد ٹڈی دل کا بڑا حملہ ہوا ہے، جس نے ہزاروں ایکٹر پر لگی کپاس کی فصل کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے، سندھ محکمہ زراعت تو حملے کے سامنے بے بس دیکھائی دیتا ہے اور سندھ کے علاقے دادو، مٹیاری اور خیرپور میں ٹڈیوں کے حملے سے…

کاشت کاروں کے مطابق 22 سال بعد سندھ میں ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے جو زراعت اور معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ کاشتکاروں نے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے ہنگامی بنیادوں پر روک تھام کے لیے اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹڈی دل کے حملے نے پہلے سے مشکلات کا شکار کاشتکاروں کی مشکلات مزید بڑھا دیں ہیں جبکہ سندھ حکومت نے کاشکاروں کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

30 سال کے بعد ہونے والے اس حملے نے دادو کے علاقے کاچھو اور رادن میں سیکڑوں ایکڑ فصل چٹ کرلی۔ ڈپٹی کمشنر پرویز احمد بلوچ نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا تاہم ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ کی صدارت میں کراچی میں اجلاس ہوا جس میں ٹڈی دل کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسپرے کے لئے سپارکو سے مدد لی ہے جس کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی جبکہ خیرپور میں سپارکو نے اسپرے کا آغاز کردیا ہے۔

ٹڈی دل کا یہ حملہ پنجاب کے کاٹن بیلٹ تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر تاحال ٹڈی دل پر قابو پانے کے اقدامات نہ ہونے سے کپاس کے کاشتکار اورکسانوں میں زبردست اضطراب پایا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xjL9Yd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times