
امریکی آئی ٹی کمپنی کے سربراہ راب روہرمان کا کہنا ہے کہ یہ بہتر رہتا ہے کہ آپ اپنا راؤٹر کچھ عرصے میں ری بوٹ کر لیا کریں، یعنی کچھ عرصے بعد اپنے راؤٹر کو ایک مرتبہ بند کر کے کچھ وقفے کے بعد دوبارہ آن کرلیا کریں۔
ایسا کرنے سے انٹر نیٹ کونیکٹویٹی کے مسئلے حل ہونے میں مدد ملتی ہے، گھر میں بھی انٹرنیٹ کے سگنل کی رفتار کم ہونے یا بند ہونے کی صورت میں جو پہلا قدم ہونا چاہیے وہ راؤٹر کو چیک کر لینا ہونا چاہیے۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انٹر نیٹ کی رفتار صحیح ہونے کے باوجود ماہرین راؤٹر کو ری بوٹ کر نے کا مشورہ دیتے ہیں۔
گھر میں بھی انٹرنیٹ کے سگنل کی رفتار کم ہونے یا بند ہونے کی صورت میں جو پہلا قدم ہونا چاہیے وہ راؤٹر کو چیک کر لینا ہونا چاہیے،
کنزیومر رپورٹس کے مطابق آپ کا انٹرنیٹ پرو وائڈر جو عارضی آئی پی ایڈریس فراہم کرتا ہے وہ کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتا ہے،
اگر آپ کے راؤٹر نے اس تبدیلی کے ساتھ خود کو تبدیل نہ کیا تو انٹر نیٹ کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔
سائبر سیکورٹی کنسلٹنسی براڈ ڈے لائٹ کے بانی نک میرل کا کہنا ہے کہ راؤٹر سے نہ صرف کنیکشن کی رفتار پر فرق پڑتا ہے ۔
بلکہ اس سے انٹر نیٹ کنیکشن کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے جب کہ راؤٹر ری بوٹ کرنے سے ہیک ہونے سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
گزشتہ سال ایف بی آئی امریکی تحقیقاتی ایجنسی نے تمام گھروں اور چھوٹے کاروبار کے لیے استعمال ہونے والے راؤٹرز کو ری بوٹ کا مشورہ دیا تھا۔
وی پی این فلٹر نامی مالویئر کے استعمال سے ہیکرز کو معلومات اکھٹی کرنے میں مدد ملتی ہے، حاصل شدہ معلومات سے ہیکرز راوٹر سے مسلک ڈیوائس کو باآسانی ہیک کر لیتے ہیں۔
راؤٹر کو ری بوٹ کر دینے سے مالویئر وقتی طور پر کام کرنا بند کر دیتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ راؤٹر کو ری بوٹ کر دینے کے پیچھے کوئی بڑی سائنس نہیں ہے، بس یہ یاد رکھ لیں کہ ایسا کرنے سے آپ کو فائدہ ہی ہو گا اس لیے اسے کچھ عرصے کے بعد ری بوٹ کر لیا کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XflG1F
0 comments: