Friday, June 28, 2019

پاکستانی شائقین کے ’کوہلی الیون‘ کے حق میں نعرے، آخر کیوں؟

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی ٹیم کو بُری طرح زیر کرچکی، دوسری جانب انگلش ٹیم کی جیت گرین شرٹس کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے۔
وقت پڑنے پر دیرینہ حریف بھی بعض اوقات ایک دوسرے کی حمایت پر مجبور ہوجاتے ہیں، ورلڈ کپ کی موجودہ صورتحال نے بالکل اسی طرح پاکستان اور بھارت کے شائقین کو بھی یکجا کردیا ہےاور انگلینڈ سے میچ میں ویرات کوہلی الیون کو سرحد پار سے بھی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی۔

اس حمایت کی وجہ کوئی محبت نہیں بلکہ اپنی ٹیم کیلئے جگہ بنوانا ہے ، اس وقت گرین شرٹس کو سیمی فائنل کھیلنے کیلیے اپنے باقی میچز میں کامیابی اور انگلش ٹیم کی شکست درکار ہے۔

انگلینڈ کے ہی سابق کپتان اور کمنٹیٹر نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ سوال پوچھا کہ30 جون کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں پاکستانی شائقین کس کو سپورٹ کریں گے؟یہ سوال بڑا ہی دلچسپ تھا، ایک جانب بھارتی ٹیم ہے جو کچھ دن قبل پاکستانی سائیڈ کو بُری طرح زیر کرچکی، دوسری جانب انگلش ٹیم کی جیت گرین شرٹس کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے۔
ان کے اس ٹویٹ نے پاکستانی شائقین کو قبل از وقت ہی اپنا ذہن بنانے میں مدد دی کہ 30 جون کے میچ میں کیا کرنا ہے، ٹویٹر پر اکثریت نے بھارت کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا، اس حوالے سے شائقین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس بھی سامنے آئے۔


یاد رہے کہ مانچسٹر میں 16 جون کو روایتی حریف سے میچ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد گرین شرٹس پر شدید تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد ٹیم نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ اور ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، اب اس کے افغانستان اور بنگلہ دیش سے میچز باقی ہیں جس میں کامیابی کے ساتھ ٹاپ فور میں شامل ٹیموں کے خراب نتائج کا بھی انتظار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KIYDWg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times