
یوٹیلٹی اسٹور پر چینی سمیت 50 سے زائد برانڈز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، چینی فی کلو تین روپے اضافہ کے بعد 72 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
چہرے پر لگانے والی کریم کے 70 ملی لیٹر جار پر 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، مخلتف برانڈز کے صابن کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
چار سو ملی لیٹر شیمپو کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ، قیمت 374 روپے سے 394 روپے ہوگئی اور صابن، شیمپو، باڈی واش، ہینڈ واش، کپڑے دھونے کے پاؤڈر سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا سختی سے نو ٹس لے لیا، قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکامی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف 'خصوصی مہم' شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FBF9i0
0 comments: