Friday, June 28, 2019

یمنی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2سعودی فوجی جنوبی سرحد پر ہلاک

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع
یمنی فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے جنوبی سرحد پردو فوجیوں کو ہلاک کیا ہے، جنوبی ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر بھی حالیہ دنوں بارہا حملے کئے گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی سرحدی علاقوں میں اتحادی افواج اور یمنی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو سعودی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ریاض، جدہ، دمام اور طائف سے ابہا اور جیزان ہوائے اڈوں کیلئے جانے والی پروازوں کو روک دیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بھی ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں پر یمنی فورسز کے بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن کے جاری محاصرے کے جواب میں کئے جارہے ہیں۔

جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر حالیہ دنوں بارہا حملے کئے گئے یہ ہوائی اڈے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X6Ajj1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times