
برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ 219 کو شروع ہوئے آج 28 دن ہوچکے ہیں اور اس وقت انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹورنامنٹ کا 34 واں میچ جاری ہے۔
ورلڈکپ کے ان تمام دنوں اور میچز میں لگ بھگ تمام بڑے گیند بازوں کی کسی نہ کسی گیند کو بلے بازوں نے باﺅنڈری سے باہر پھینکا تھا لیکن محمد عامر وہ واحد بلے باز تھے جن کی کسی بھی گیند پر 27 دنوں میں ایک بھی چھکا نہیں لگا تھا۔
تاہم گزشتہ روز انہوں نے یہ اہم ریکارڈ کھودیا۔
قومی کرکٹ ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے ابھی تک کا اپنا آخری میچ بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا ہے۔
اس میچ سے قبل پاکستان کے اٹیک باﺅلر محمد عامر کے پاس یہ اہم ترین ریکارڈ تھا کہ ان کی کسی بھی گیند پر چھکا نہیں لگا تھا ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے آخر تک انہوں نے یہ ریکارڈ بچا کر رکھا لیکن نیشم نے 47 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ان سے یہ اہم ترین ریکارڈ چھین لیا۔
اس اوور میں نیشم نے ایک چھکے کے ساتھ محمد عامر کو 2 چوکے بھی لگائے تھے۔
اگر وکٹوں کے اعتبار سے دیکھا جائے تو محمد عامر موجودہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے گیند باز ہیں۔
اس فہرست میں سب سے اوپر آسٹریلیا کے مچل سٹارک ہیں جنہوں نے 19 وکٹس حاصل کر رکھے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر16 وکٹوں کے ساتھ انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور تیسرے نمبر پر 16 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے محمد عامر ہیں۔
اگر بہترین گیند بازی دیکھی جائے تو اس فہرست میں محمد عامر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس لسٹ میں ٹاپ پر بنگلہ دیش کے آل راﺅنڈر شکیب الحسن ہیں جنہوں نے 29 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جبکہ محمد عامر نے 5 وکٹیں حاصل کرنے کیلئے 30 رنز دیے تھے۔محمد عامر نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سرانجام دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KK7oj2
0 comments: