
وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور حال ہی میں دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے والے شبلی فراز کی ’پارری‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (کوہاٹ) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شبلی فراز کو خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ ’پارری‘ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ میں ہوں، یہ چیف منسٹر خیبر پختونخواہ ہیں اور یہ ہماری وکٹری پارٹی ہورہی ہے، وزیر اطلاعات و سینیٹر @shiblifaraz ? pic.twitter.com/TjryH0jowV
— PTI Kohat (@PTIKohatOficial) March 4, 2021
وائرل ہونے والی ویڈیو میں خیبر پختونخوا کے نومنتخب سینیٹرز بھی موجود ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کا وائرل ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’یہ میں ہوں، یہ چیف منسٹر خیبرپختونخوا ہے اور یہ ہماری وکٹری پارٹی ہورہی ہے۔‘
خیال رہے کہ معروف شاعر احمد فراز کے بیٹے شبلی فراز خیبر پختونخوا سے دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qcOcul
0 comments: