Thursday, April 22, 2021

بھارتی اسپتال میں آتشزدگی کے باعث آئی سی یو میں داخل کورونا کے 13 مریض ہلاک

اسپتال میں آتشزدگی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کورونا کے 13 مریض ہلاک ہو گئے۔

ممبئی سے 70 کلومیٹر دوری پر واقع علاقے ورار کے وجے ولبھ اسپتال میں آج صبح جس وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تو وہاں 90 مریض زیر علاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں آئی سی یو میں داخل کورونا کے کم از کم 13 مریض ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر کو اسپتال عملے نے فوری طور پر دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کو کورونا کی دوسری شدید ترین لہر کا سامنا ہے اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ریاست مہاراشٹرا میں 67000 ہزار نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد وہاں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xjU89x

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times