Thursday, April 22, 2021

کینیڈین حکومت کا پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن ایک ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

ائیر پورٹ

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن ایک ماہ کے لیے معطل کردیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا،اس فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔

پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے اور پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dLgObk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times