Saturday, March 27, 2021

کورونا وائرس:پاکستان میں مزید 57 اموات اور 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس:پاکستان میں مزید 57 اموات اور 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات اور 4 ہزار 767 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ54 ہزار591ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد44ہزار447ہے اور 5 لاکھ53 ہزار929افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار229افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار4491، خیبر پختونخوا 2 ہزار283، اسلام آباد559، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار594، خیبر پختونخوا84ہزار609، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار607، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار918، بلوچستان 19 ہزار497، آزاد کشمیر 12 ہزار367 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3flt7w8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times